پشاور: قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد فاٹا اصلاحات پر کام جاری، خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دستاویزات میں لفظ فاٹا (FATA) اور پاٹا (PATA) کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں شامل کیے گئے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ نگران حکومت کی طرف سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام سرکاری دستاویزات اور خط وکتابت میں فاٹا اور پاٹا کے لفظ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سرکاری خط وکتابت میں فاٹا یا پاٹا کا لفظ ااستعمال نہ کیا جائے۔ ان علاقوں کے لیے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے والے نئے اضلاع جیسی اصطلاحات استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز اور ڈویژنل کمشنرز کو جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر
پاکستان کی غزہ میں یواین کے ادارے کو امدادی کام سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور
چودھری پرویزالہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا