طویل القامت پاکستانی خاتون زینب بی بی انتقال کر گئیں

لاہور: پاکستان کی طویل قامت اور 2003 میں دنیا کی سب سے لمبی خاتون کا اعزاز رکھنے والی زینب بی بی اپنی گردوں اور ہڈیوں کی بیماری کا مقابلہ کرتے کرتے جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی پاکستان کی طویل قامت خاتون اور 2003 میں دنیا کی سب سے لمبی خاتون کا اعزاز رکھنے والی سابق عالمی ریکارڈ یافتہ زینب بی بی 47 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ زینب بی بی گردوں شوگر اور جوڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور شدید علالت کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھیں۔ حکومت کی جانب سے توجہ نہ ملنے کے باعث بیماری کے باوجود زینب بی بی ساری عمر پکوڑے بیچ کر گزارا کرتی رہی، اور علاج کے لئے گزشتہ سال سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 20 لاکھ کا امدادی چیک زینب بی بی کو بھجوایا گیاتھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں