بیجنگ: حال ہی میں چین میں ”ٹو ریسلنگ‘‘ (Toe Wrestling) یعنی پاؤں کے پنجے لڑانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔ یہ مقابلہ چین کے شہر چونگ کنگ میں منعقد ہوا جس میں مرد حضرات سمیت بچوں اور خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ ”ٹو ریسلنگ‘‘ مقابلے کا دورانیہ ایک منٹ تھا جس میں پاؤں کے انگھوٹے سے مخالف کھلاڑی کو شکست دینا تھی۔ کھیل کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”ٹو ریسلنگ‘‘ تیراکی مقابلے سے پہلے رکھی جاتی ہے تا کہ تیرتے ہوئے ان کے پٹھے درد یا دشواری کا شکار نہ ہوں۔
کھیل میں شریک کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا کہ اس مقابلے کو اولمپک کھیلوں میں بھی شامل کیا جائے تا کہ اسے بین الاقوامی سطح پر لایا جائے۔ جہاں کچھ کھلاڑیوں نے سنجیدگی سے کھیلا وہیں کچھ نے اس مقابلے میں بھرپور مزہ کیا اور ایک دوسرے پر کھیل کے دوران چیٹنگ کرتے ہوئے پانی پھینکا۔ اس مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم کچھ افراد نے احمقانہ مقابلہ قرار دیا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر