فخر زمان ون ڈے میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی

بلاوایو: زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں فخر زمان کی ڈبل سینچری کی بدولت پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا مجموعی سکور بنایا ہے۔ فخر زمان ڈبل سنچری بنانے کے بعد 209 کے سکور پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے آصف علی نے 22 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ بلاوایو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔

اس سے قبل ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا سکور 385 تھا جو اس نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا تھا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور 304 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ یہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی وکٹ کے لیے بہترین اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی شراکت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں