گلوکارہ میڈونا کی یتیم خانے کیلئے چندہ مہم شروع

ملاوی امریکی گلوکارہ میڈونا نے افریقہ کے ملک ملاوی میں اپنے قائم کئے یتیم خانے کے لئے چندہ مہم شروع کر دی، ساٹھ ہزار ڈالر جمع کرنے کی یہ مہم انہوں نے اپنی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر شروع کی ہے۔ میڈونا کا کہنا ہے چوبیس گھنٹوں میں دس ہزار ڈالر جمع ہو گئے، انہوں نے کہا تمام رقم ان کی ریزنگ ملاوی فاؤنڈیشن کو جائے گی جس کے تحت ایک یتیم خانہ ہوم آف ہوپ چل رہا ہے۔
میڈونا جمع ہوئی رقم سولہ اگست کو اپنی ساٹھویں سالگرہ کے دن ریزنگ ملاوی کو دیں گی، میڈونا گزشتہ دس برس کے ملاوی سے چار بچوں کو گود لے چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں