ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سیزن کے دوران موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
راولپنڈی میں گزشتہ رات 206 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ واسا کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہونے کے بعد اب بتدریج کم ہورہی ہے جب کہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر ساڑھے 6 فٹ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، واضح رہے کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد علاقے میں رین الرٹ برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دن کے اوقات میں بارش کا سلسلہ تھمنے کا امکان ہے جب کہ شام اور رات میں بارش کا سلسلہ زور پکڑے گا۔
ملک کے دیگر حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 168 ملی میٹر، مری میں 60 ملی میٹر، جہلم میں 48 اور بالا کوٹ میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب کوٹلی میں 102 ملی میٹر، مظفر آباد میں 80 اور سیالکوٹ میں 97 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات موجود ہیں۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی آج کہیں کہیں ہلکی بارش اور بعض مقامات پر بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر