کولمبیا نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کر لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک کولمبیانے فلسطین کو باضابطہ آزادریاست تسلیم کرلیا ۔ کولمبین وزارت خارجہ کے خط کے مطابق صدر جوان مینوئل سانتوس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ، کولمبیا کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد138 ہوگئی۔
![](https://mad-e-muqabil.net/wp-content/uploads/2018/08/news-1533796126-1542-800x320.jpg)