پولیس ریفارمز کمیشن کی تشکیل، پنجاب حکومت کا ڈرافٹ تیار

پنجاب حکومت نے پولیس ریفارمز کمیشن تشکیل دینے کا ڈرافٹ تیار کر لیا، کمیشن پولیس اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی اور پالیسیوں میں ترمیم کے لئے سفارشات دیگا۔ کمیشن پولیس سٹرکچر، انتظامی امور اور صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق سفارشات دیگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تیار کئے جانیوالے ڈرافٹ کے مطابق کمیشن کے چیئرمین کا انتخاب صوبائی حکومت کریگی جبکہ ممبران کا انتخاب چیئرمین کمیشن کا اختیار ہو گا۔
کمیشن کے چیئرمین، ممبران اور معاون ممبران اپنی خدمات کے عوض کسی فائدے یا معاوضے کے حق دار نہیں ہوں گے۔ ماڈل پولیس قانون بنانا بھی کمیشن کے مقاصد میں شامل ہو گا۔ پولیس اصلاحات میں آنیوالی پیچیدگیوں سے نمٹنے سے متعلق بھی کمیشن سفارشات پیش کریگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈرافٹ تیار کر کے وزیرِاعلیٰ سیکرٹریٹ بھجوا دیا ہے جس کی جلد منظوری کے بعد کمیشن اپنا کام شروع کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں