لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے چیئرمین سابق کرکٹر محسن حسن خان ہونگے۔ اس مقصد کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین احسان مانی نے کی۔ بعد ازاں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے بنائی گئی چار رکنی کمیٹی کی سربراہی محسن حسن خان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر ممبران میں سابق کرکٹرز وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کو صرف الاؤنسز ملیں گے کوئی تنخواہ نہیں ملے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ ہم کام کرنے آئے ہیں اور کوئی مقصد نہیں، چیئرمین نے جو موقع دیا ہم سب ڈومیسٹک سے انٹرنشنل کرکٹ تک نظر رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی خدمت ہمیشہ نیکی اور ایمانداری سے کی، خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان دنیا کا سب سے بڑا کرکٹر ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کپتانی کا حتمی فیصلہ چیئرمین کا ہی ہوتا ہے لیکن اس معاملے میں سلیکٹرز اور اس کمیٹی سے بھی رائے لیں گے، اس کمیٹی کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں، یہ ہمیں کرکٹ پر رائے دیے گے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر