پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تیرہ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اس کے علاوہ پٹرول کی قیمتوں میں نو روپے دس پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے دو پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں