پاکستان بھر میں جشنِ ولادتِ رسول ﷺ شایان شان طریقے سے منایا گیا. دن کے آغاز پر ملک کے مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ ملک بھر میں عاشقانِ رسول نے اپنے اپنے انداز میں نبی مہربان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کیا۔ تمام دن مختلف شہروں میں میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں برآمد ہوئیں. یہ ریلیاں اور جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر جا کر اختتام پذیر ہوئے. حکومت کی طرف سے میلاد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے. مختلف علاقوں میں موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی۔ جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں گھروں، مساجد، گلی محلوں اور اہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر