لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے۔ بابا گرو نانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ اسٹیشن پہنچے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام اور گورد وارہ پربندھک کمیٹی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صرف نئی دہلی کے ہمارے ہائی کمیشن نے 3500 سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔ سکھ یاتری بابا گرونانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں جہاں 21 سے 30 نومبر تک تقریبات ہوں گی۔ اس دوران وہ ملک کے مختلف گرودواروں میں حاضری دیں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے.
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر