وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف شہروں میں رم جھم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم کی شدت بڑھ گئی جب کہ فیصل آباد، خانیوال، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، میاں چنوں، پاکپتین اور قصور شہر اور گرد و نواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ، صوابی اور گرد و نواح میں بادل خوب جم کر برسے جس نے موسم کی شدت بڑھا دی جب کہ بالائی علاقے ضلع استور میں چوتھے روز بھی برفباری ہوئی جس کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، ہٹیاں، نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی اضلاع کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں