لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے جب کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے قیمتوں میں اضافے کا دفاع کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام پر پیٹرول بم جان بوجھ نہیں نہیں گرایا، عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے اس کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان کم از کم نہیں چاہیں گے کہ وہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کی سونامی نے ملک کو تورا بورا بنا دیا ہے، عوام پر مہنگائی کی بمباری کی جا رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، اس سے مہنگائی کا سونامی سب کچھ بہالے جائے گا، حکمران ہوش کے ناخن لے، ایسا نہ ہو کہ مہنگائی کے ستائے لوگ رمضان میں ہی سڑکوں پر آجائیں۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہے ہیں، تیل کی قیمت بڑھنے سے حج اور عمرہ کے کرایوں میں 3 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے، مدینے کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے دعویدار مدینہ جانا مشکل بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر