آج سے پاکستان بھر میں رمضان المبارک انتہائی عقیدت و احترام اور اہتمام سے منایا جا رہا ہے. نماز فجر میں مساجد معمول کے برعکس نمازیوں سے بھر گئیں۔ اسی طرح پہلے روزے کے لیے سحری کا بھی خاص اہتمام کیا گیا اور دسترخوان کو لذیذ پکوان اور سحری کی سوغات کھجلہ، پھینی سے سجایا گیا۔ مختلف شہروں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں پر بھی رش دیکھا گیا جہاں لوگوں نے خصوصی طور پر پہلی سحری کا اہتمام کیا۔
رمضان الکریم میں چوں کہ عبادات کا ذوق بھی عروج پر ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کے بعد نماز فجر میں بھی مساجد نمازیوں سے بھری دیکھی گئیں۔
آج سے ملک کے مختلف ٹیلی وژن چینلز بھی خصوصی نشریات کا اہتام کر رہے ہیں.
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جس کے باعث شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزہ کی حالت میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور ایسا کرنا ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر گھروں سے باہر نکلیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر