وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 3 جون سے 16 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، جب کہ اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 17 اگست سے بحال ہوں گی۔ عموماً ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں لہٰذا عملی طور پر وفاقی تعلیمی اداروں میں 31 مئی آخری دن ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں