سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ میں 30 مئی کو طلب کیے گئے خلیجی ممالک اور عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امیر قطر کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل گلف کے ہنگامی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ایک ہفتہ قبل قطر نے دعوت نامہ ملنے کی تردید کی تھی۔
قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اتوار کو سعودی وزارت خارجہ کی حکام سے ہونے والی ملاقات میں سعودی فرماں روا سلمان بن عبد العزیز کا قطر کے امیر تميم بن حمد الثانی کے لیے تحریری پیغام دیا گیا جس میں 30 مئی کو مکہ میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
گزشتہ 2 برس سے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے جون 2017ء کو قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر پر اخوان المسلمون کے سمیت دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ 19 مئی کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مشرق وسطیٰ میں سعودیہ عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے سے پیدا ہونے والے تناؤ پر مکہ میں 2 اہم اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں خطے میں پیدا ہونے والے تناؤ اور سیکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر