ہمارے بارے میں

”مدِ مقابل‘‘ ایک نظریہ ہے…
ظلم کے مقابل، مظلوم کا ساتھی، اعلیٰ صحافتی اقدار کا حامل!

مدِ مقابل ایک صحافتی ادارہ ہی نہیں ایک نظریاتی تحریک بھی ہے۔ یہ معاشرتی ناسوروں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ ظلم، جبر اور بربریت کے مدِ مقابل ایک چٹان بھی ہے۔ ہم مظلوم کے ساتھی اور ظالم کے مدِ مقابل ہیں اور اسی مشن کے تحت 21 سال قبل جس سفر کا آغاز کیا تھا اس میں کئی نشیب و فراز کے بعد ہم اللہ کے فضل سے آج اس قابل ہیں کہ مدِ مقابل اخبار کی اشاعت کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ پر بھی دور حاضر کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔
یکم مئی 2000ء کو یومِ مزدور کے موقع پر مدِ مقابل کے پہلے شمارہ کا اجرا ہوا۔ مثبت اور معیاری صحافت کا فروغ ہمارا نصب العین اور قلم کی حرمت ہمیشہ ہمارے پیش نظر رہی ہے۔ علاقائی سطح سے آغاز کے بعد آج قومی و بین الاقوامی معاملات پر نظر جمائے رکھنے کی توفیق پر ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں. یہ اس ذات کا ہی کرم ہے کہ ہم نے صحافت جیسے مقدس پیشہ کا انتخاب کیا اور مظلوموں کی آواز بنے۔