لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت سے چھٹکارے کے لیے تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ایک ایجنڈے پر اتفاق نہیں کیا تو قوم معاف نہیں کرے گی، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر سنجیدگی سے گفتگو کی گئی، اس پر اپنی پارٹی اور پی ڈی ایم میں مشاورت کریں گے، عدم اعتماد کے معاملے پر نواز شریف اور پارٹی کی سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
پی پی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کیخلاف تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا ہوگا، ہم نے طے کیا ہے کہ چند دن میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کرکے ہمارے اتحاد پی ڈی ایم میں اس معاملے کو لے کر جائیں گے، مشاورت کے ساتھ اکٹھے ہوکر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر