لاہور:(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کیلئے 20 اور ٹی 20 سیریز کے لئے 17 رکنی قومی ٹیم کے سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کو دونوں فارمیٹ کے لئے کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد دونوں سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
ون ڈے سکواڈ
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ٹی 20 سکواڈ
کینگروز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔