پشاور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

حیدرآباد: پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری اسٹیشن کے قریب ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین ایک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ عملے نے بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں