سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن، جرمنی حافظ محمد عمران ضیاء کی جانب سے ڈی سی او منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ

مسلم لیگ ن، جرمنی کے سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عمران ضیاء نے ڈی سی او منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا. عشائیہ میں ضلع کی نامور شخصیات نے شرکت کی. عشائیہ کے دوران ضلع منڈی بہاؤالدین کے مسائل پر گفتگو ہوئی جس میں ڈی سی او منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ نے ترقیاتی کاموں کے بارے میں‌ بتایا. مختار احمد بہاول کا، ملک معین، سابق ناظم حاجی محمد اعظم گوندل، عظیم سرور گوندل، مرید سلطان ٹھکرانہ، کاشف اکمل، ڈاکٹر اظہر ماجد نیاز، خرم رضا عطاری، عدنان عارف، نوید افضل سمیت دیگر معززین نے شرکت کی. اس موقع پر مختلف امور پر سی حاصل گفتگو ہوئی.

تفصیلات کے مطابق عشائیہ کی شاندار تقریب کے موقع پر ڈی سی او منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ، اے ڈی سی جی ذوالفقار احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو ریاض احمد کا والہانہ استقبال کیا گیا. عشائیہ کے دوران ضلع منڈی بہاؤالدین کے مسائل پر گفتگو ہوئی جس میں ڈی سی او منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ نے ضلع بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا.

مسلم لیگ ن کی ضلع بھر کی اعلٰی قیادت، کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن چیئرمین یوسی چیلیانوالہ محمد ذوالقرنین، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری مختار احمد بہاول کا مرید ٹھکرانہ کے علاوہ سابقہ ناظم حاجی محمد اعظم گوندل عظیم سرور گوندل نے عشائیہ کی شاندار تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ حاجی محمد اعظم گوندل، عظیم سرور گوندل اور حافظ عمران ضیاء نے ڈی سی او صاحب کو اہلیانِ چورنڈ کو درپیش مسائل کی تفصیلی بریفننگ دی اور کہا کہ چورنڈ کو درپیش مسائل کا خاتمہ بہت ہی ضروری ہے. ضلع منڈی بہاوالدین کے ڈی سی او صاحب نے یقین دھانی کروائی کہ ترجیحی بنیادوں پر علاقہ چورنڈ کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا.
تقریب کے آخر میں سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن، جرمنی، حافظ محمد عمران ضیاء نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ سمیت تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمناؤں سے الوداع کیا.

رپورٹ: راجہ وقاص رضا (بیوروچیف جرمنی)

اپنا تبصرہ بھیجیں