چین میں نئے قمری سال کے آغاز کا جشن

آج سے نیا چینی سال شروع ہو رہا ہے۔ چین میں نئے قمری سال کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں. چینی کلینڈر کے لحاظ سے یہ سال ’’ایئر آف دا ڈاگ‘‘ یعنی کتے کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر پورے بیجنگ کو فانوس، قمقموں اور دیگر طرح سے سجایا گیا ہے۔ خواتین نئے سال کی آمد کے جشن کی مناسبت سے آرائشی اشیا خرید رہی ہیں۔ نئے سال کی مناسبت سے کئی رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شندونگ صوبہ کے شہر زوژانگ کے قدیم علاقے میں نئے سال کی آمد پر روایتی رقص کیا جاتا ہے. اس موقع پر کروڑوں کی تعداد میں افراد اپنے آبائی گھروں کا رخ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں