انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، 300 کی حد سے نیچے آگیا

کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی اور ڈالر ایک روپے 41 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 299 روپے 75 پیسے ہو گئی، اس وقت انٹربینک میں ڈالرگزشتہ 20 روزکی کم ترین سطح پر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستاہو کر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ روز ڈالر 4 روپے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 300 پاکستانی روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں