پاکستان نے 35 کروڑ ڈالرز قرض کیلئے ورلڈ بینک کی شرائط تسلیم کرلیں

اسلام آباد: پاکستان نے 35کروڑ ڈالرز قرضے کے لیے مصنوعات اور خدمات جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں ہم آہنگی اور پراپرٹی پر ویلیو ایشن ریٹ بڑھانے کےلیے ورلڈ بینک کی شرائط تسلیم کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پراپر ٹی پر تخمینی لاگت کا تناسب مارکیٹ قیمت کا 85 فیصد رکھنے کے لیے صوبائی ریونیو بورڈ نے ایف بی آر کے مالی قدر کے جدول کو ضلعی جدول کے طور پر ملک کے 21 اضلاع میں اختیار کرلیے ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت نے 15 ہزار روپے یا اس سے زائد مالیت کے پرائز بانڈز کو رجسٹرڈ دستاویز میں تبدیل کرنے کے لیے ورلڈ بینک سے اتفاق کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں