اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین کو امدادی کام سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔ اسلام آباد دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا تازہ اقدام عالمی قانون، اقوام متحدہ چارٹر کی ایک اور خلاف ورزی ہے، انروا کو کام سے روکنا فلسطینی عوام کو انسانی امداد سے محروم کرنے کی منظم مہم کا ثبوت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل اسرائیل کا محاسبہ کرے، یقینی بنایا جائے کہ یو این آر ڈبلیو اے بلاتعطل اپنے امور انجام دے سکے۔ آخر میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکے، پاکستان غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ دہراتا ہے، غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر