استنبول: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کر لی۔ انوشے اشرف کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں جبکہ وہ ماحولیات اور جانوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے میں بھی سرگرم رہتی ہیں۔ آج کل اداکارہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، انوشے نے اپنے دوست ڈینو علی سے شادی کی ہے اور اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔
