ایس آئی ایف سی کے دو سال: معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور اصلاحات کی نئی تاریخ رقم

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) نے اپنے قیام کے دو سال مکمل کر لیے جنہیں ملکی معیشت کے استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور مؤثر اصلاحات کے حوالے سے ایک نمایاں کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں متعدد اہم شعبوں میں ترقی کے نئے در کھلے، معدنی وسائل کے شعبے میں اربوں روپے کے سرمایہ کاری معاہدے طے پائے جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ زرعی میدان میں بھی ایس آئی ایف سی نے نمایاں اقدامات کیے جن میں کارپوریٹ فارمنگ، برآمدی اشیاء کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت سمارٹ ایگری کلچر کا آغاز شامل ہے، اس کے ساتھ ساتھ نہروں کی مرمت سے پانی کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنایا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں کے یہ دو سال ثابت کرتے ہیں کہ سلامتی، شفافیت اور طویل المدتی حکمت عملی کے امتزاج سے پاکستان ایک روشن اقتصادی مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں