اسلام آباد : پشاور موڑ سستا بازار میں آتشزدگی، 105 اسٹالز جل کرراکھ

اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ کے ہفتہ وار بازار میں آگ نے درجنوں اسٹالوں کو لپیٹ میں لے لیا. ہر طرف دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے.

امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جنریٹرز پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا. فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں اور چار گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا.

ریسکیو کے مطابق، آگ میں پھنسے 20 افراد کو نکال لیا گیا۔ اس واقعہ سے ایک سال قبل بھی یہاں کچرے کے ڈھیر کوٹھکانے لگانے کے لیے لگائی گئی آگ سے 500 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ 2007ء میں سولہ کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اس بازار میں 2750 سٹالز قائم ہیں. یہ بازار کاروباری سرگرمیوں کے لیے ہفتہ میں تین دن، اتوار، منگل اور جمعہ کو کھولا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں