تہران: ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے تقریبا 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوبی و مغربی صوبوں ہرمزگان اور کرمان شاہ میں زلزلے کے جھٹکے لگے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کئی گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا جس سے 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضی سلیمی کے مطابق زلزلہ کی شدت بہت زیادہ نہیں تھی ورنہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوتا، کچھ گھروں کی دیواریں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم تشویش کی کوئی بات نہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایران بڑی جغرافیائی فالٹ لائنز پر واقع ہے اور حالیہ برسوں میں زلزلوں سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔ نومبر 2017 میں بھی ایران و عراق کے سرحدی علاقوں میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس سے 620 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر