غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں برتری

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 61 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد رات بھر انتخابی نتائج موصول ہوتے رہے. غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 8، ایم کیو ایم پاکستان کو 8 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ اسی طرح بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق) 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔

پنجاب اسمبلی:

پنجاب اسمبلی کی 46 فیصد نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 129، تحریک انصاف کو 122 اور آزاد امیدواروں کو 31 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

سندھ اسمبلی:

سندھ اسمبلی کی 35 فیصد نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 76، تحریک انصاف کو 21 اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 17 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی:

خیبرپختونخوا اسمبلی کی 40 فیصد نشستوں کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 64 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور عوامی نیشنل پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بلوچستان اسمبلی:

بلوچستان اسمبلی کی 33 فیصد نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی 9 اور آزاد امیدوار 8 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں