صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، ذرائع الیکشن کمیشن

اسلام آباد: ملک میں صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، صدر ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو جائے گی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق، نئی اسمبلیوں کا حلف کے بعد پہلا کام صدارتی انتخاب ہوگا، آئین کے تحت صدارتی انتخابات 8 جولائی سے 8 اگست کے درمیان ہونا تھے، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، اسمبلیاں موجود نہ ہونے کی صورت میں عام انتخابات کے ایک ماہ کے اندرصدارتی انتخاب کرانا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن صدارتی انتخاب کا شیڈول عام انتخابات کے بعد جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں