بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد دفتر خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو شریف خاندان کی معاونت کے احکامات جاری کر دیے۔ احکامات موصول ہوتے ہی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ ہارلے اسٹریٹ پہنچا۔ ذرائع کے مطابق قانونی تقاضے مکمل کرنے کی صورت میں مرحومہ کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔ ہائی کمیشن کی جانب سے اس مقصد کے لئے خصوصی طور پر ایک افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد کا کہنا ہے برطانوی حکومت کے ساتھ تمام قانونی تقاضے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی بیگم کلثوم نواز کے لواحقین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کر چکے ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر