اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے حج کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے موبائل ایپ بنا لی۔
نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف اور نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن ’پاک حج‘ کا اجرا کیا۔ این آئی ٹی بی کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپس پر ہوں گی۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا ڈاکٹر عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل کو نہ پہنچتی، موبائل ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایا ہے، حج سے قبل اس ایپ میں مقامی زبانیں بھی شامل کریں گے۔