نیویارک: نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر سے ملاقات، نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان نئے سرے سے دو طرفہ تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے وزیرِ خارجہ سے بات چیت میں وزیرِاعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات گزشتہ رات استقبالیہ کے دوران ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کا موقع ملا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا ازسر نو آغاز چاہتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کے بارے میں مائیک پومپیو نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دو تاریخ کو مائیک پومپیو سے دوسری ملاقات طے ہوئی ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر