لاہور: سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نیب کے پاس ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکے۔ سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اپنی والدہ، صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تھے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرتے ہوئے نواز شریف کی آمد پر پولنگ سٹیشن کے دروازے بند کر دئیے گئے اور عام ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔ تاہم سابق وزیرِاعظم کے پاس شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی غیر موجودگی کی وجہ سے انھیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔ نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہے۔