تہران میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد اغوا کئے جانے والے ایرانی سرحدی سیکورٹی محافظوں کو رہا کرانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔تہران میں پاکستان کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی کوششیں جاری ہیں اور ایرانی سرحدی محافظین کو رہا کرانے کی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایران و پاکستان کی مشترکہ سرحدی سلامتی کوجسے دوستی کی سرحد کا نام دیا گیا ہے، کوئی آںچ نہیں آنے دے گا۔اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلی فون پر کی جانے والی گفتگو میں مشترکہ سرحد پر پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد ایرانی سرحدی محافظوں کو رہا کرانے کے لئے مشترکہ کارروائی کے لئے آمادہ ہے۔واضح رہے کہ پیر، پندرہ اکتوبر کی رات جنوب مشرقی ایران کے میرجاوہ زیرو پوائنٹ علاقے میں سیکورٹی پر مامور چودہ ایرانی سرحدی محافظوں کو انقلاب مخالف دہشت گرد عناصر نے اغوا کر لیا.
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر