ریاض: سعودی عرب نے استنبول قونصل خانےمیں جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کردی، ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعہ میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ذمہ داریوں میں کوتاہی پر جنرل انٹیلی جنس کے نائب سربراہ سمیت 5 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا۔
سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی گتھی سلجھ گئی، سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق جمال خشوگی کا ترکی کے استنبول قونصل خانے میں موجود لوگوں سے جھگڑا ہوا، جس کے دوران صحافی کی موت ہوگئی۔ واقعہ میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تمام گرفتار افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد نائب انٹیلی جنس چیف احمد ال عسیری، ڈائریکٹر جنرل ایڈ منسٹریشن میجر جنرل راشد بن حامد اور شاہی عدالتی مشیر سعودالقحطانی کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے زیرصدارت انٹیلی جنس ایجنسی کی تنظیم نو کےلیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت کو اپنے شہری کی ہلاکت پر افسوس ہے، واقعہ کی تحقیقات اس بات کی مظہر ہے کہ سعودی قیادت انصاف کی فراہمی کےلیے پرعزم ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر