راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے، موت کی سزا پانے والے یہ تمام دہشت گرد سنگین نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موت کی سزا پانے والے دہشتگردوں نے 176 سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو شہید کیا جبکہ ان کی کارروائیوں میں 217 شہری اور اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ 15 دہشتگردوں کو قید کی سزا کی توثیق بھی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ فوجی عدالت نے دو ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا بھی کیا۔ موت کی سزا پانے والوں میں ظفر علی، عمر کریم، محمد شیر ولی خان، بختاور، فہیم الدین، عرفان، محمد شفیق، سلطان محمود، محمد طاہر، خیرالدین، محمد اسحاق، انعام اللہ، عالم شیر، ظاہر شاہ، سید محمد، عرب جان اور تنحج علی سمیت دیگر شامل ہیں۔ دہشتگردوں میں عباس ٹاؤن اور نشتر پارک کراچی بم دھماکوں کے ملزمان بھی شامل ہیں۔ عباس ٹاؤن واقعہ میں 57 شہری شہید اور 79 زخمی جبکہ نشتر پارک دھماکے میں 54 افراد شہید اور 113 زخمی ہوئے تھے۔ تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں میں سے ہے اور انہوں نے فوجی عدالتوں میں اپنے جرائم قبول کیے ہیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر