اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 332 ارکان پارلیمنٹ صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے رکنیت معطل کرنے کی منظوری ے دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔ ان میں قومی اسمبلی کے 72، سینیٹ کے 20 پنجاب اسمبلی کے 115، سندھ کے 52، خیبر پختونخوا کے 54 اور بلوچستان کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ ان اراکین میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، عامر کیانی، راحیلہ مگسی، ڈپٹی سیپکر قومی اسمبلی قاسم سوری، احسن اقبال، حسین الہیٰ، مصدق ملک اور انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ معطل ارکان اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں شرکت نہیں کر سکتے۔
الیکشن کمشین کی جانب سے معطل ہونے والے قومی، صوبائی اور سینیٹ اراکین کی فہرست