پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن، برف میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا

راولپنڈی: پاک آرمی ایوی ایشن کا کامیاب ریسکیو آپریشن، کوہستان میں برف میں پھنسے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کی ٹیموں نے کوہستان کی سوپات وادی کے قریب سرتو لوہی جلکوٹ گاؤں میں برف میں پھنسے 7 افراد کو بحفاظت پٹن منتقل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افراد 72 گھنٹوں سے برف میں پھنسے ہوئے تھے۔ پاک فوج نے شدید برفباری کے باوجود ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ پاک فوج شمالی علاقہ جات میں بھی شدید برف باری کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشننز جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ برف باری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنےمیں انتظامیہ کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں