اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، مگر پہلے مسئلہ کشمیر پر بات ہو گی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر کل لندن میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر امورِ کشمیر نے کہا کہ پوری دنیا کشمیر میں مظالم کو دیکھ رہی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارت کے مظالم بند کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انسانی حقوق کمیشن نے کشمیر میں بھارت کا اصلی چہرہ دکھایا ہے، ہم کمیشن کو لے کر بھارت کے خلاف مقدمہ کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ مقبوضہ کشمیر میں انکوائری کمیشن بھیجا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نریندر مودی نے کل مقبوضہ کشمیر میں جو ڈرامہ رچایا وہ ناکام ہو گیا، کشمیر کے مسئلے پر مختلف ممالک کے ساتھ بات چل رہی ہے، بہت سارے ممالک ہمارے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسی قیادت لائیں جو پوری دنیا میں ان کی اچھائی کا پیغام لے جائے۔ امید ہے بھارت میں تبدیلی آئے گی اور وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے گی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر