مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کوشہید کردیا

سری نگر: ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کی آڑمیں مزید 2 کشمیریوں کوشہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آڑمیں مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہید ہونے والے ایک کشمیری کی شناخت زاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی سینیئرپولیس افسر کا دعوی ہے کہ شہید ہونے والا کشمیری عسکریت پسند تھا جو آپریشن کے دوران مارا گیا۔
شہادت کے بعد ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل جب کہ کشمیریوں اوربھارتی فورسزکے درمیان جھڑپوں کا بھی آغازہوگیا ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ بھی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ضلع شوپیاں، پلوامہ، باندی پورہ میں بھی قابض بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں