خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان ضلع میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی اور 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے.
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر