اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق پیٹرول پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کی گئی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح 17فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیجی تھی جس میں 8 روپے تک قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر