کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کریں گے جب کہ زونل یا ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آ نے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔
محکمہ موسمیات نے بھی آج بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے کی اور عید منانے کا اعلان کیا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر