سرینگر:جنت نظیر وادی کو بھارت نے جہنم بنا دیا، کرفیو اور لاک ڈاؤن کا آج 106 واں روز ہے۔ کشمیریوں کے معمولات زندگی برباد ہو چکے ہیں۔ سکول، کالج اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید کشمیری عالمی برادری کی بے حسی پر نوحہ کناں ہیں۔ مقبوضہ وادی کے باسی، مسلسل قید وبند کی مشکلات سہنے پر مجبور ہیں، بھارتی فورسز نے بارہمولا اور سوپور میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ سری نگر سمیت تما م بڑے شہروں میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہے جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ معطل ہونے کی وجہ سے کشمیریوں کا ساری دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر