جیولری اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کیلئے ایف بی آر کا مسودہ تیار

اسلام آباد: ایف بی آر نے جیولری اور پراپرٹی کی خرید وفروخت کے لئے مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت جیولری کا کاروبار کرنے والوں کو خریدار کی معلومات رکھنا لازم ہو گا، سٹیٹ ایجنٹس پراپرٹی کے خریدار کی معلومات رجسٹرڈ کریں گے، جیولری اور پراپرٹی کے خریداروں کی ذرائع آمدن بھی پوچھے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے زیورات اور جائیداد کی خریدوفروخت کیلئے شناختی کارڈ، بینک اکاونٹ نمبر، مالیت اور دیگر معلومات لینے کی شرط رکھ دی، تمام ادائیگیاں بینک اکاونٹ کے ذریعے کی جائیں گی۔ دکاندار آپس کے لین دین میں سیلز ٹیکس نمبر لکھنے کے پابند ہونگے۔ جیولری اور پراپرٹی کے خریداروں کی ذرائع آمدن بھی پوچھی جائے گی جس پر ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اعتراض ظاہر کر دیا، ایسوسی ایشن کے مطابق ذرائع آمدن کی بتانے کی شرط کو مسودے کا حصہ نہ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں