کورونا ازخود نوٹس کیس: ’سرکار پیسے بہت خرچ کر رہی ہے لیکن نظر کچھ نہیں آ رہا‘، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صوبے اور محکمے نے شفافیت پر مبنی رپورٹ نہیں دی، وفاق اور صوبوں کے مابین کوئی طریقہ کار دکھائی نہیں دے رہا، سرکار پیسے بہت خرچ کر رہی ہے لیکن نظر کچھ نہیں آ رہا، صرف پانچ ہزار مریضوں پر کھربوں روپے لگ گئے۔ سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وفاق کی طرف سے بتایا گیا کہ حکومت زکوة فنڈ صوبوں کو دیتی ہے لیکن اسے مستحقین تک نہیں پہنچایا جاتا۔ زکوٰة فنڈ کا بڑا حصہ انتظامی اخراجات پر صرف ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں