ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیرتعلیم و محنت سندھ

کراچی: وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سعید غنی شہرکے مختلف نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچے۔
صوبائی وزیرنے ان اسکول کے منتظمین کو مکمل ایس اوپیزکے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 28 ستمبر کو جب تمام کلاسز کا آغاز ہوگا اس وقت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، اگر بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں۔
سعید غنی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم بچوں کی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں